این اے 249 ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 10 پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کتنے ووٹ مسترد ہوئے

 


تفصیلات کے مطابق ووٹ دوبارہ گننے کے عمل میں شامل ہونے کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل دوبارہ اندر چلے گئے جبکہ ٹی ایل پی سمیت 2 آزاد امیدوار بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل میں موجود ہیں ذرائع کے مطابق 10 پولنگ اسٹیشنز کے 10 بیگز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی اس دوران عبدالقادر مندوخیل کے 6 جبکہ مفتاح اسماعیل کے 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرنے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور ووٹوں کے گنتی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے

سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بائیکاٹ پر الیکشن کمیشن کا کہنا کہ سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود گنتی کی جائے گیالیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف درست اور مسترد ووٹوں کی گنتی کرنے کا پابند ہے وہ ووٹوں کی گنتی کرے گا۔الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق ڈالے گئے مسترد شدہ ووٹ گننے کا حکم دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے حکام نے بھی کہا ہے امیدواروں کی جانب سے ڈالے گئے تمام ووٹوں کا ڈیٹا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہےتاہم امیدواروں کو کسی بھی قسم کا انتخابی ڈیٹا فراہم کرنا ممکن نہیں

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam links in comment box

گالی دینے میں مزا کیوں آتا ہے hairat angaiz tajzia

 گالی دینے میں مزا کیوں آتا ہے https://hayattechnical.blogspot.com/2021/05/hairat-angaiz-tajzia.html ٹھوکر کھانے سے ہونے والی تکلیف میں ...